اہم خبریںپاکستان

عمران خان سے ملاقات کیلئے بہنوں کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہنوں کی ملاقات سے متعلق درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کے لیے درخواست دائر کر دی، درخواست علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 10 روز سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، گزشتہ روز اڈیالہ جیل انتظامیہ نے ہمیں اپنے بھائی سے ملنے نہیں دیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا اور دو گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You