خیبرپختون خواہ

این سی ایچ ڈی ٹیم کا الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام تھیلیسیمیا سینٹر پشاور کا دورہ۔

این سی ایچ ڈی ٹیم کا الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام تھیلیسیمیا سینٹر پشاور کا دورہ۔

اس دوران تھیلیسیمیا سینٹر کے انچارج نثار خان نے تھیلیسیمیا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز خیبرپختونخوا انور اقبال کی قیادت میں این سی ایچ ڈی ٹیم نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام تھیلیسیمیا سینٹر پشاور کا وزٹ کیا، اس دوران تھیلیسیمیا سینٹر کے انچارج نثار خان نے تھیلیسیمیا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، این سی ایچ ڈی ٹیم نے تھیلیسیمیا بچوں کیساتھ ملاقات کی، اور ان میں تخفے تقسیم کیے۔ اس وقت الخدمت فاؤنڈیشن 600 سے زیادہ بچوں کا مفت علاج اور خون کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔ اسکے علاوہ ہر قسم کی مفت طبی سہولیات اور مریضوں کیساتھ آ ے ہوئے اٹینڈنٹ کا بھی خصوصی خیال رکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے اس بار پر زور دیا کہ تھیلیسیمیا کا مرض بڑھتا جا رہا ہے جسکا بنیادی وجہ شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ اور اسکے حوالےسے سے آگاہی کا نہ ہونا ہے۔ اس مرض کا علاج ایک ٹیسٹ ہے، جو اس بیماری سے فیملی کو محفوظ رکھ سکتی ہے۔
ڈائریکٹر آپریشنز انور اقبال نے الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص، تھیلیسیمیا سینٹر کی ٹیم خاص طور پر نثار خان کو اس عظیم خدمت پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ این سی ایچ ڈی خیبرپختونخوا ٹیم الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تھیلیسیمیا کی آگاہی اور خون کی فراہمی میں میں اپنا کردار ادا کریگی۔ این سی ایچ ڈی کے وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر سعید خان، اظہار علی اور شمس خان شامل تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You