خیبرپختون خواہ

خطے میں پائیدار امن کیلئے امریکا کو مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے امریکا کو مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف سے امریکی قونصل جنرل پشاور شانٹے مور نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے صوبے میں معاشی و اقتصادی ترقی، صحت و تعلیم کی بہتری، خیبرپختونخوا کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے مشترکہ تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ اورنئے اقدامات تلاش کرنے پراتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کےعوام نے امن کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، پائیدار امن کے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں، خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے امریکا کو مؤثرکرداراداکرنا ہوگا۔

امریکی قونصل جنرل پشاور شانٹے مور نے کہا کہ مضبوط اورخوشحال پاکستان نہ صرف امریکا بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے، امریکا خیبرپختونخوا کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں معاونت جاری رکھے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You