اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں، علی پرویز ملک

وزیرمملکت علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسزکے بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 7 فیصد تک محدود ہو چکی ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں کمی کیلئے ہدایات دی ہیں، رواں مالی سال 35 سو ارب روپے کے ٹیکسز لگائے گئے، ٹیکس چوری کو روکنا ہو گا۔

وزیرمملکت نے کہا کہ گزشتہ 70 برسوں سے جو ملک کا سسٹم ہے اس طرح ملک نہیں چل سکتا، ملک کی بہتری کیلئے حکومت نے سخت فیصلے کیے جس کے باعث ملک بہتری کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 18 ارب ڈالر تک پہنچ چکا تھا جس کو کنٹرول کیا گیا، ملک کو قرضوں کے چنگل سے نکالنے کیلئے آمدن میں اضافہ، ٹیکس چوری روکنا ہو گی، حکومتی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں ڈالر شارٹیج کے باعث روزانہ ڈالر کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ تھا، مہنگائی بڑھنے کی شرح کنٹرول ہے لیکن ابھی بھی دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو نافذ کرنے میں انتھک محنت کی ہے، ایف بی آر کو ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے ٹیکس چوروں کو پکڑنا ہو گا۔

وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ ایف بی آر انفورسمنٹ بہتر بنانے کیلئے وسائل فراہمی کی سمری منظور کی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You