اہم خبریںپاکستان

مبینہ کرپشن کیس، پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الہٰی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس پر سماعت ہوئے، اے ٹی سی کے جج زبیر شہزاد کیانی نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکلاء نے چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔

عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے ریفرنس پر مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You