اہم خبریںپنجاب

مغربی افریقی ممالک کے اعلیٰ سطحی وفد کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مطالعاتی دورہ

مغربی افریقی ممالک کے اعلیٰ سطحی وفد کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مطالعاتی دورہ

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے برکینا فاسو، مالی، سینیگال اور نائجر سے آئے ایک اعلیٰ سطحی وفد کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹز میں خیر مقدم کیا

یہ اعلیٰ سطحی وفد ورلڈ فوڈ پروگرام اور عالمی بینک کے تعاون سے 11 تا 14 نومبر 2024 چار روزہ مطالعاتی دورے پر ہے، روبینہ خالد

جس کا مقصد پاکستان بالخصوص بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پسماندہ طبقات کیلئے سماجی تحفظ کے اقدامات اورتجربات سے سبق حاصل کرنا ہے، روبینہ خالد

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے، روبینہ

یہ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا ویژن ہے جس کی بنیادسال 2008 میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے رکھی تھی، روبینہ خالد

یہ ایک منفرد طرز کا پروگرام ہے جس نے شناختی کارڈ کے ذریعے ملک کی 93لاکھ غریب خواتین کو شناخت دی، روبینہ خالد

مستحق گھرانے کی خاتون خانہ کو پروگرام کے تحت دی جانے والی مالی معاونت کے اہل قراردیا گیا، روبینہ خالد

فارم ‘ب ‘کو پروگرام میں رجسٹریشن کیلئے لازم کیا گیا ہے، روبینہ خالد

یہ مطالعاتی دورہ پاکستان اور ان ممالک کیلئے بے حد مفید ثابت ہوگا، روبینہ خالد

اس سے معاشرے کے غریب افراد کی سماجی و معاشی بہتری کے اقدمات کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات کے اشتراک سے بہت کچھ سیکھنے میں مدد ملے گی، روبینہ خالد

ہم اس تعلق کو مستقبل میں جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں، روبینہ خالد

مالی سے صحت اور سماجی ترقی کی وزیر مسز کرنل آسا بادیلو ٹورے اور برکینا فاسو سے سیکرٹری نیشنل کونسل فار سوشل پروٹیکشن مسٹر امیڈی بامونی نے بھی اس مطالعاتی دورے کا اہتمام کرنے پر پاکستان اور بی آئی ایس پی کا شکریہ ادا کیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You