اہم خبریںپاکستان

اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سپیکر اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سابق سپیکر اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پرسماعت کی، اسد قیصر کی وکیل عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کسی ایسے مقدمہ میں گرفتاری کا خدشہ ہے جس مقدمے کا پہلے سے علم ہی نہیں، ملک بھر میں درج مقدمات، انکوائریز یا انویسٹی گیشنز کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات دیے جائیں، پولیس، نیب اور ایف آئی اے میں درج مقدمات کی معلومات دی جائیں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت ملتوی کر دی جبکہ کیس کی آئندہ سماعت رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You