دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر پاکستانی وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں کی ٹرمپ کو مبارکباد۔

دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر پاکستانی وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں کی ٹرمپ کو مبارکباد۔
فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدارتی الیکشن جیتنے اور دوسری مرتبہ امریکی صدر منتخب ہونے پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد اور خیر سگالی کے پیغامات ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارک بعد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اس کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردوان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، مصری صدر فتح السیسی اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کی جانب سے بھی ٹرمپ کو مبارک بعد دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ‘نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتےہوئے لکھا کہ ‘امریکی عوام نے ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو شاندار فتح دی، یہ جنگ مخالف مینڈیٹ اور کامیابی ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین باہمی احترام کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ کام جاری رکھے گا، امریکا کے لیےچین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ اس موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو و وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ دوسری مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین، اور دیگر ممالک میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں گے تاکہ جنگ کا خاتمہ ہو سکے کیونکہ انسانیت کی تحفظ وقت کی اشد ضرورت ہے۔



