اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کا بھی 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست گزاروں میں ایڈووکیٹ منیر احمد بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، صدر مملکت اور وزیر اعظم کو فریق بنایا گیا ہے، سپریم کورٹ نے آئینی درخواست کو ڈائری نمبر الاٹ کردیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 ویں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے، عدلیہ کی آزادی کو صلب کرنے کا اختیار پارلیمان کے پاس بھی نہیں، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ بنیادی حقوق کو ختم یا کم نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ عدلیہ کی آزادی سے متصادم ترمیم کالعدم قرار دی جائے، 26 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں تشکیل نو پانے والے جوڈیشل کمیشن کو اجلاس منعقد کرنے سے روکا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You