پی آئی اے کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پی آئی اے کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
کے پی کے اور پنجاب حکومت اپنی مخالفت میں قومی ادارے کی ساکھ کو متاثر نہ کریں:چیئرمین
سوچنے کی بات یہ ہے کہ ماضی میں منافع بخش ادارہ آخر اس قدر مالی خسارے کا شکار کیسے ہوا:گفتگو
پی آئی اے کے مالی خسارے کی ذمہ دار وہ تمام حکومتیں ہیں جنہوں نے دھڑا دھڑ سیاسی بھرتیاں کیں
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئرندیم ممتاز قریشی قومی ادارے (پی آئی اے)کی نجکاری کے حوالے سے گفتگو
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پی آئی اے کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے،قومی ائیر لائن ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہے اسے اونے پونے داموں فروخت کرنے کی بجائے اس کے مالی معاملات پر توجہ دینے اور سوچنے کی ضرورت ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ ماضی میں منافع پر چلنے والی پی آئی اے کا خسارہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ کوئی بھی اندرونی و بیرونی سرمایہ کار اسے خریدنے میں دلچسپی نہیں لے رہا،کے پی کے اور پنجاب حکومت کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کی مخالفت میں قومی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے بعض رہیں کیونکہ پہلے ہی ملکی اداروں میں بڑھتی ہوئی سیاست جہاں اُن کی کارکردگی کو متاثر کررہی ہے وہاں عوامی مسائل کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے،ملک پر قابض حکمرانوں کی ستم ظریفی یہ ہے کہ وہ ذاتی مفادات اور اختلافات کو اس قدر بڑھا لیتے ہیں کہ انہیں اس کے آگے کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا اور پاکستان کے پیچھے رہنے کی یہی وجہ ہے اگر یہ لوگ خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر آگے بڑھتے تو آج پی أئی اے سمیت دیگر قومی اداروں کی حالت زار اس قدر خراب نہ ہوتی۔ان خیالات کا اظہار قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں کو جب تک سیاست سے پاک اور اہل و دیانتدار افراد کو کارکردگی کی بنیاد پر آگے نہیں لایا جاتا تب تک ان میں بہتری تو دور کی بات اس کے بارے سوچا بھی نہیں جاسکتا۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پی آئی اے کے مالی خسارے کی ذمہ دار وہ تمام حکومتیں ہیں جنہوں نے سیاسی بھرتیاں کرتے ہوئے منافع بخش ادارے کو اپنی سیاسی بقاء کیلئے خسارے سے دو چار کیا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
04-11-2024



