اہم خبریںپاکستان

پاکستان کو سکیورٹی ایشوزپر شکایات ہیں، ہم غیر ریاستی عناصرکی حمایت نہیں کرتے۔افغان ناظم الامور

پاکستان کو سکیورٹی ایشوزپر شکایات ہیں، ہم غیر ریاستی عناصرکی حمایت نہیں کرتے۔افغان ناظم الامور

پاکستان کو قائل کر رہے ہیں کچھ غیرریاستی عناصر دراندازی کرتے ہیں، ہماری پالیسی انتہائی واضح ہے۔مولوی سردار شکیب

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان ناظم الامور مولوی سردار شکیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان سے سکیورٹی ایشوزپر شکایات ہیں، ہماری پالیسی انتہائی واضح ہے ہم غیرریاستی عناصرکی حمایت نہیں کرتے۔میڈیا سے گفتگو میں مولوی سردار احمد شکیب کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، خطے میں امن و استحکام اور سکیورٹی ہماری خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان سے سکیورٹی ایشوزپرشکایات ہیں، پاکستان کو قائل کر رہے ہیں کچھ غیرریاستی عناصر دراندازی کرتے ہیں، ہماری پالیسی انتہائی واضح ہے ہم غیر ریاستی عناصر کی حمایت نہیں کرتے۔افغان ناظم الامور کا کہنا تھاکہ ہمیں اقتدار میں آئے تین برس کی انتہائی قلیل مدت ہوئی ہے، ہم وسطی و جنوبی ایشیا میں رابطے کا ذریعہ بننا چاہتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے کے چینل موجود ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You