پنجاب

لاہور میں سموگ کی خطر ناک صورتحال پر کل خصوصی اجلاس طلب

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لاہور میں سموگ کی صورتحال کو انتہائی خطر ناک قرار دے کر کل خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔

پنجاب اسمبلی میں رولنگ دیتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ اس وقت لاہور اور اس کے مضافات میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، یہ صورتحال ہم سب کےلئے چیلنج ہے جسے ہم سب لوگ نظر انداز نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کا سموگ پر خصوصی اجلاس ہوگا، تمام ارکان عوامی مسئلے پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You