انٹرنیشنل

عالمی برادری کشمیریوں پربھارتی مظالم کا نوٹس لے: نوازشریف

سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں پربھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔

اتوار کو لندن پہنچنے کے بعد اپنی رہائش گاہ پرپارٹی کارکنوں سے مختصر گفتگو کرتےہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ دنیا کوکشمیریوں پرمظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کو آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتے، اس لیے عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے، دعا ہے کشمیریوں پرمظالم کا سلسلہ جلد ختم ہو۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You