پنجاب

چیئرمین مستقبل پاکستان کی ہدایت پر یوم سیا ہ کشمیر پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا احتجاج مظاہرہ

چیئرمین مستقبل پاکستان کی ہدایت پر یوم سیا ہ کشمیر پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا احتجاج مظاہرہ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کا عالمی دنیا نوٹس لے:سید راشد حسین بخاری
بھارت گزشتہ 77سالوں سے جمہوری اصولوں کو پامال کرتے ہوئے کشمیریوں کو قتل کررہا ہے:خطاب
عالمی برادری بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا نوٹس لے:نائب صدر
مودی سرکار کان کھول کر سن لے کشمیر پاکستان کی شہ رگ،دنیا کی کوئی طاقت ایک ہونے سے نہیں روک پائے گی
مستقبل پاکستان کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی خصوصی ہدایت پر ضلع ملتان کے سینئر رہنماؤں اور کارکنان نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر أتش کیا۔مظاہرین نے سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرایا جائے،مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں رہی اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ بھارت پر دباؤ بڑھاتے ہوئے کشمیریوں کی آزادی میں اپنا کردار ادا کرے۔پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کی ہے،بھارت اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہتا ہے، مگر کشمیر میں جمہوریت کے اصولوں کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے 77 سال گزار دیے ہیں، بھارتی حکومت نہ صرف کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق پامال کررہی ہے بلکہ وہاں کے عوام پر ظلم و ستم بھی روا رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان اور بھارت کے تعلقات کبھی بھی دوستانہ نہیں ہوسکتے،مودی سرکار کان کھول کر سن لے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت ان دونوں کو ایک ہونے سے نہیں روک پائے گی۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ بھارت کے ظلم و ستم کے باوجود کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد آج بھی زندہ ہے۔ 27 اکتوبر 1947 کا دن کشمیریوں کے لئے ایک سیاہ دن تھا، جس دن بھارتی فوج نے ان کی آزادی سلب کی، لیکن کشمیری قوم کی ہمت و حوصلے کو یہ ظلم شکست نہیں دے سکا۔انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
27-10-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You