اہم خبریںگجرات

ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت چوروں، ڈکیتوں کے خلاف گرینڈ آپریشن دو رکنی

ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت چوروں، ڈکیتوں کے خلاف گرینڈ آپریشن دو رکنی ڈان گینگ گرفتار کرکے 2عدد موٹرسائیکل مالیتی 3لاکھ روپے,نقدی،اور پسٹل30بوربرآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری مہم کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا چوروں، ڈکیتوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات محمد اخترSi نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی ڈان گینگ کو گرفتار کرلیا۔جنکے قبضہ سے دو عدد موٹرسائیکل مالیتی 3لاکھ روپے، نقدی اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور برآمد کر لیے۔
گرفتار ملزمان میں،1 ذیشان عرف ڈان ولد محمود،2 ارسلان ولد شاہد پرویز سکنائے شیخ پور شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You