پنجاب

اشیائے خوردونوش مضرِ صحت پلاسٹک بیگز میں نہ ڈالے جائیں: مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلاسٹک موت ہے ، اشیائے خودونوش ہرگز مضرِ صحت پلاسٹک بیگز میں نہ ڈالے جائیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحول کے سکواڈز کا پلاسٹک بیگز کی تیاری اوراستعمال کے خلاف رات گئے تک آپریشن کیا، 56 فوڈ پوائنٹس کی انسپیکشن کی گئی، 10 کے خلاف کارروائی کر کے 8 فوڈ ہاؤسز اور شاپس سیل کردی گئیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 75 مائیکرون سے کم حجم کے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر فوڈ ہاٶسز اورکھانے پینے کی دکانیں سیل کردی گئیں ، 15 کلو مضرِ صحت پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیر معیاری پولیتھین بیگز میں کھانا کینسر اور دیگرجان لیوا بیماریوں کا سبب بنتاہے، پلاسٹک موت ہے، شہری خود بھی دکانداروں سے کھانا پلاسٹک بیگز میں نہ خریدیں۔

سینٸرصوباٸی وزیر نے کہا کہ عوام پلاسٹک بیگ لینے سے انکار کریں کیونکہ آپ پلاسٹک بیگ نہیں بیماری خرید رہے ہیں ، مینوفیکچررز بھی اس کو مت بناٸیں ورنہ کاررواٸیاں ہوتی رہیں گی ، پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ای پی اے کی ہیلپ لائن 1373 پر رپورٹ کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You