
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والےاپنی اندرونی دھڑا بندی کوپارلیمنٹ کےکھاتے میں نہ ڈالیں۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انتشارکا شکارہے، تحریک انصاف کےاندرچارگروپ ہیں جو لڑتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم ایک تاریخی ڈاکیومنٹ ہے،عطا تارڑ آئینی ترمیم سےعوام کوفائدہ ہوگا،پی ٹی آئی کا ایک گروہ پارلیمنٹ کےاندراوردوسرا باہرہے، پی ٹی آئی والوں نےآئینی ترمیم کےمسودے پرمذاکرات کیے، لیکن انہوں نے کوئی تجویز پیش نہ کی۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ26ویں آئینی ترمیم کےلیےاتفاق رائےکی پوری کوشش کی گئی، پی ٹی آئی والےاپنی اندرونی دھڑا بندی کوپارلیمنٹ کےکھاتے میں نہ ڈالیں، انہوں نےپارلیمانی کمیٹی کےنام خود دیئےپھرخود ہی شریک نہیں ہوئے۔



