اہم خبریںپاکستان

آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کیلئے قانونی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عدلیہ پر قبضہ جمانے کے لیے بڑی دیرسے کارروائی جاری تھی، گزشتہ روز پی ڈی ایم 3 متحرک تھی، 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے چند لوگوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیئے، اپوزیشن رہنماؤں سے کہنا تھا ترمیم کا حصہ نہ بنیں، کچھ لوگ بک جاتے ہیں اور کچھ دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا ہے کہ اسمبلی میں آدھے لوگ وہ ہیں جو جیتے ہی نہیں، 1973 کا آئین مشکل حالات میں بنا تھا، پنجاب حکومت نے صرف 2 ماہ کے لیے عوام کو ریلیف دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You