اکرام الدین کو این سی ایچ ڈی کی طرف سے سند اور شیلڈ ملنے پر مبارکباد۔کرنل (ر) تاج سلطان خان
اکرام الدین کو این سی ایچ ڈی کی طرف سے سند اور شیلڈ ملنے پر مبارکباد۔کرنل (ر) تاج سلطان خان
اکرام الدین نے ہمیشہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مثبت صحافت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سابق انسپکٹر جنرل
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)میڈیا کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے ممبر آرگنائزینگ کمیٹی خیبر پختون خواہ سابق انسپکٹر جنرل کرنل (ر) تاج سلطان خان نے کہا کہ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کو نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ خیبر پختون خواہ کی طرف سے سند اور شیلڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافی اکرام الدین نے ہمیشہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مثبت صحافت میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ عوام پاکستان پارٹی کے ممبر آرگنائزینگ کمیٹی خیبر پختون خواہ کرنل (ر) تاج سلطان خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اکرام الدین نے ہمیشہ یورپ میں مقیم اووسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جو پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔



