اہم خبریںپاکستان

بلاول بھٹو کی عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملاقات، آئینی ترامیم کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت۔

بلاول بھٹو کی عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملاقات، آئینی ترامیم کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت۔

بلاول بھٹو کی عمرایوب اور بیرسٹر گوہر سے سرسری ملاقات گزشتہ روز قومی اسمبلی ہال میں ہوئی۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی عمرایوب اور بیرسٹر گوہر سے سرسری ملاقات گزشتہ روز قومی اسمبلی ہال میں ہوئی جہاں بلاول بھٹو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی نشست پر آئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ آئینی ترمیم پر گفتگو کی اور آئینی ترامیم کے مختلف پہلو بیرسٹر گوہر کے سامنے رکھے تھے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری نے فلسطین پرآل پارٹیز کانفرنس سے متعلق گفتگو کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کو منانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری رات گئے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے جہاں تینوں شخصیات کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے ملاقات ہوئی تاہم اس دوران کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You