اہم خبریںپاکستان

حکومت نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے پیشرفت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You