سائنس اور ٹیکنالوجی

رواں سال کا تیسرا سپر مون آج دیکھا جا سکے گا

رواں سال کا تیسرا سپر مون آج دیکھا جا سکے گا۔

ماہر فلکیات پروفیسر جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ سپر مون سب سے پہلے پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 26 منٹ پر دیکھا جاسکے گا، اس وقت چاند کا زمین سے فاصلہ سب سے کم ہوگا، نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور جاپان سمیت جن ممالک میں بھی اس وقت رات ہوگی وہاں سپرمون سب سے پہلے دیکھا جائے گا، پاکستان میں سورج غروب ہونے کے بعد سپر مون کا نظارہ ممکن ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق جب زمین اور چاند کا فاصلہ کم ہوتا ہے تو چاند نسبتاً سائز میں بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے، آج چاند نارمل سائز سے 14 فیصد زیادہ روشن اور 7 فیصد زیادہ بڑا دکھائی دے گا، چاند اور زمین کا فاصلہ کم ہو تو اس کو سپر مون کہتے ہیں۔

جاوید اقبال کا مزید بتانا تھا کہ یہ فاصلہ آج بہت کم دو لاکھ چھبیس ہزار میل ہوگا، چاند اور زمین کا اوسطاً فاصلہ 2 لاکھ 38 ہزار 855 میل ہوتا ہے، رواں سال کا یہ تیسرا سپر مون ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You