انٹرنیشنل

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے

بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نےشیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ، حسینہ واجد ماہ اگست میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے زبردست احتجاج کے بعد اقتدار سے الگ ہو کر بھارت فرار ہو گئی تھیں۔

عدالتی حکم کے بعد پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے اسے ایک ’’قابل ذکر دن‘‘ قرار دیا، بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) کے چیف پراسیکیوٹر اسلام نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ عدالت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو گرفتار کرنے اور 18 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

شیخ حسینہ واجد کے علاوہ 45 دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں جس میں سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ دور حکومت میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں، جن میں ان کے سیاسی مخالفین کی بڑے پیمانے پر حراست اور ماورائے عدالت قتل شامل ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You