
گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ماجو ڈکیت گینگ اور بکرے چور گرفتار
موٹر سائیکل اورانجن ما لیتی3لاکھ 60ہزار روپے،2عدد قیمتی موبائل فون،نقدی 58ہزار روپے،1عدد بکرا،1عدد بکری اسلحہ ناجائز پسٹل30بوربر آمد

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افرادکے خلاف آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر بشارت حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کا روائی کر تے ہوئے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی ماجد عرف ماجو ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ ماجد عرف ما جو 2۔تنویر شامل ہیں۔جن کے قبضہ سے موٹر سائیکل اورانجن ما لیتی3لاکھ 60ہزار روپے،2عدد قیمتی موبائل فون،نقدی 58ہزار روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل30بوربر آمد کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ گلیانہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بکری چوری کے جرم میں ملوث ملزم محمد ریاض کو گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضہ سے 1عدد بکرا اور 1عدد بکری مالیتی 40 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔



