انٹرنیشنل

نائجیریا : آئل ٹینکر دھماکے میں 94 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

نائجیریا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، آئل ٹینکر دھماکے میں 94 افراد ہلاک اور چالیس سےزائد زخمی ہوگئے۔

حکام کےمطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک فیول ٹینکر سڑک پر الٹ گیا تھا جیسے ہی لوگ ایندھن نکالنے کے لیے جمع ہوئے، ٹینکر میں غیر متوقع طور پر آگ لگ گئی۔

جس کے نتیجے میں تباہ کن دھماکہ ہواجس سے تقریبا چورانے افراد ہلاک اور چالیس سےزائد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے اسی طرح کا واقعہ پاکستان کے شہر بہاولپور میں بھی پیش آیا تھا جہاں تیل سے بھرا ٹینکر الٹنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 139 ہو گئی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You