اہم خبریںپاکستان

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیلات کا اعلان

شنگھائی تعاون تنظیم کے اسلام آباد میں 2 روزہ سربراہی اجلاس کے باعث لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی رجسٹرار محمد عرفان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں سول اور سیشن کورٹس 3 روز بند رہیں گی، اس نوٹیفکیشن کی کاپی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اسی سلسلے میں اسلام آباد میں پی آئی اے کے دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق پی آئی اے کے اسلام آباد میں دفاتر 14سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے جبکہ آج سے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں عام لوگوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You