اہم خبریںپنجاب

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے۔

والد کے انتقال کے بعد فاطمہ ثنا آج پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے۔ذرائع کے مطابق فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔والد کے انتقال کے بعد فاطمہ ثنا آج پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔دوسری جانب ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے  والد کے انتقال پر فاطمہ ثنا سے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  نے فاطمہ ثنا کے  والد کے انتقال پر ان سے  تعزیت کا اظہار کیا اور  کہا کہ اللہ تعالٰی آپ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔واضح رہے کہ پاکستان کی ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کیلئے ان دنوں دبئی میں موجود ہے جہاں ٹیم کا کل آسٹریلیا سے اہم میچ ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You