اہم خبریںپاکستان

پی ٹی ائی کے کارکنوں کی بلا وجہ گرفتاریاں حکومتی بزدلی کا نتیجہ ہے۔ہاجرہ واجد مرزا

پی ٹی ائی کے کارکنوں کی بلا وجہ گرفتاریاں حکومتی بزدلی کا نتیجہ ہے۔ہاجرہ واجد مرزا

عمران خان کا دیا ہوا منشور اور جذبہ دیکھ کر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔سینئر رہنما پی ٹی ائی تحصیل گوجر خان

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریاں حکومتی بزدلی کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کا خوف ہوتا تو آج ہمارا لیڈر جیل میں بیٹھ کر مافیا کو آنکھیں نہ دکھا رہا ہوتا۔ بے ایمانی سے برسراقتدار آنے والی حکومت کی کوششوں کے آگے نہ ہمارا لیڈر جھکے گا نہ کارکن۔ چٹان کی طرح ہمت رکھنے والے اس قوم کے نوجوان گرفتاریوں کے خوف سے کبھی نہیں ہل سکتے، ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجر خان حاجرہ واجد مرزا نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا۔خان کی طرف سے ہمارے کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے بلند ہو رہے ہیں۔ہاجرہ واجد مرزا نے کہا کہ ہمارے لیڈر جھوٹ پر کھڑی حکومت کی نیندیں اڑا رہے ہیں یہاں تک کہ وہ جیل کی سلاخوں میں بند ہیں۔ اپنے ملک و قوم کی بقا اور بہتر مستقبل، عمران خان کا دیا ہوا منشور۔ اور جذبہ دیکھ کر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب جھوٹ پر کھڑی حکومت اپنے پاؤں پر گرے گی۔ قوم کے بچے مسلط مافیا کو پہچان چکے ہیں۔ کل سرمایہ انہیں گرفتاریوں کے خوف سے دیوار سے لگانا ہے.میں مذمت کرتا ہوں، حکومت کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے قابو نہیں کیا جا سکتا.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You