اہم خبریںپاکستان

فضل الرحمان سے ن لیگ اور پی پی کے مشترکہ وفدکی ملاقات، مجوزہ آئینی ترمیم پر گفتگو

فضل الرحمان سے ن لیگ اور پی پی کے مشترکہ وفدکی ملاقات، مجوزہ آئینی ترمیم پر گفتگو

فضل الرحمان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے آئے تھے، وہ کل ایوان صدر میں یوم غزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔اسحاق ڈار

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ وفد نے ملاقات کی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، شیری رحمان، نیربخاری،نوید قمر اور دیگر پر مشتمل وفد اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچا جہاں ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پرگفتگو ہوئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارکا کہنا تھاکہ غزہ اور فلسطین کے معاملے پرایوان صدر میں کل سہہ پہر 3 بجے اے پی سی ہوگی، مولانا فضل الرحمان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کل ایوان صدر میں یوم غزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You