اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج: 9 مئی مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کی وجہ سے سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی ملتوی ہو گئیں۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت کی، عدالت نے 9 اکتوبر سے سانحہ 9 مئی کے کیسز کی ریگولر سماعت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بعدازاں عدالت نے راستوں کی بندش کی وجہ سے سانحہ 9 مئی سے متعلق 14 مقدمات کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی، عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام ملزمان کو عدالت ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

آئندہ تاریخ پر بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔

عدالتی حکم کے مطابق آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی، اس حوالے سے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ آج راستوں کی بندش کے باعث سب کی حاضری لگا دی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You