اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کا رویہ قابل برداشت نہیں ہے۔رانا ثنااللہ

پی ٹی آئی کا رویہ قابل برداشت نہیں ہے۔رانا ثنااللہ

تحریک انصاف کسی کے وجود کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور نہ کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے۔مشیر وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی کے وجود کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں لہٰذا ان کا رویہ قابل برداشت نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں انارکی، تشدد اور افراتفری چاہتی ہے اس لیے پی ٹی آئی کو روکنا آئین، قانون اور جمہوریت کےلیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی جماعت کے طور پر نہ حکومت میں رویہ اپنایا نہ اپوزیشن میں، کبھی شارٹ مارچ، کبھی لانگ مارچ، کبھی اسلام آباد کا گھیراؤ، کبھی حکومت توڑ دی، پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی نہیں ہے۔ وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی کے وجود کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور نہ کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے، ان کا رویہ قابل برداشت نہیں ہے، پی ٹی آئی کسی طور پر جمہوری رویے پر نہیں آئے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You