لبنان میں زمینی کارروائی، الاقصٰی بریگیڈ کا کمانڈر بھی شہید۔

لبنان میں زمینی کارروائی، الاقصٰی بریگیڈ کا کمانڈر بھی شہید۔
اسرائیلی فوجی شمالی اسرائیل سے ملحق علاقوں میں واقع سرنگوں میں داخل ہوئے ہیں۔
لبنان(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایک ہفتے تک بمباری کے ذریعے لبنان کے متعدد علاقوں کو تاراج کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اب جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں محدود زمینی آپریشن شروع کیا ہے۔ اسرائیلی فوجی شمالی اسرائیل سے ملحق علاقوں میں واقع سرنگوں میں داخل ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے زمینی کارروائی شروع کرنے سے قبل اس علاقے کے شہریوں کو عربی زبان میں خبردار کیا کہ جلد از جلد وہاں سے نکل جائیں۔ اس علاقے میں حزب اللہ ملیشیا نے سرنگوں کا جال بچھا رکھا ہے۔ ان سرنگوں کے ذریعے اسلحہ اور دیگر اہم اشیا کی ترسیل بھی ہوتی ہے اور آمد و رفت کے لیے بھی یہ سرنگیں محفوظ سجھی جاتی رہی ہیں۔



