انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکا میں طوفان اور سیلاب سے 43 ہلاکتیں، سیکڑوں گھر تباہ

امریکا میں طوفان اور سیلاب سے 43 ہلاکتیں، سیکڑوں گھر تباہ۔

طوفان سے امریکی ریاستوں فلوریڈا اور ورجینیا میں 45 لاکھ افراد بجلی سے بھی محروم ہیں۔

فلوریڈا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے اموات کی تعداد43 ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں 140 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی کے سبب سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا اور سمندر میں کشتیاں الٹ گئیں جس کے سبب کئی افراد لاپتا ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ طوفان سے امریکی ریاستوں فلوریڈا اور ورجینیا میں 45 لاکھ افراد بجلی سے بھی محروم ہیں۔ مزید برآں متاثر ریاستوں میں 900 پروازیں منسوخ اور 3300 التوا کا شکار ہیں جس کے سبب مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You