انٹرنیشنلاہم خبریں

ممبئی کو پھر مسلم کش فسادات کی نذر کرنے کی تیاری

ممبئی کو پھر مسلم کش فسادات کی نذر کرنے کی تیاری۔

کسی بھی شر پسند حملے کر سکتے ہیں، مختلف اداروں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں۔شہر انتظامیہ

ممبئی(نمائندہ ریحان انصاری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں ایک بار پھر بم دھماکوں کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ویسے تو پورے شہر میں مذہبی مقامات کی نگرانی سخت کردی ہے تاہم مندروں کی انتظامیہ سے خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ مشکوک سرگرمیوں اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں۔شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی شر پسند حملے کرسکتے ہیں۔ مختلف اداروں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں۔ شہر کے طول و ارض میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ حملوں کی دھمکیاں انفرادی حیثیت میں دی گئی ہیں یا پھر کوئی تنظیم یا انتہا پسند گروپ اس حوالے سے سامنے آیا ہے۔ پولیس کو غیر معمولی سطح پر چوکس رہنے کو کہا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے اہم ترین مقامات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔معاملات کو زیادہ کھل کر اس لیے بیان نہیں کیا گیا کہ اس سے افراتفری پھیل سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی میں کئی بار بڑے پیمانے پر مسلم کش فسادات ہوچکے ہیں۔ سب سے بڑے فسادات 1992 میں بابری مسجد کی شہادت کے بعد اور 2006 میں ہوئے جب ممبئی پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے پورے شہر کو انتہائی خوفزدہ کردیا تھا۔ ان حملوں میں پاکستان کو ملوث قرار دیا گیا تھا تاہم اس الزام کا کوئی ثبوت پیش کرنے میں بھارتی حکومت ناکام رہی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You