پنجاب

ڈیرہ غازی خان شہر کے دل بلاک نمبر 10 میں پچھلے کئی ماہ سے سیوریج کا پانی دونوں چوکوں

ڈیرہ غازی خان شہر کے دل بلاک نمبر 10 میں پچھلے کئی ماہ سے سیوریج کا پانی دونوں چوکوں میں سمندر کا منظر پیش کر رہا ہے شہر کے سب سے بڑے پلازہ اکبر بودلہ پلازہ کے سامنے اور سٹی ہائی سکول کے سامنے کا یہ منظر دکھائی دے رہا ہے اس دوران نواب میاں عبدالرحمن بودلہ اور مستقبل پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے کہا کہ ہم کمشنر ڈیرہ غازی خان اور چیف آفیسر کارپوریشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پورے 10 بلاک کی سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ یہاں سکول کے بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد میں گزر ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے دوکانداروں کا بھی بڑا نقصان ہو رہا ہے اور نمازی بھی اس چوک سے گزر کر مسجد کی طرف جاتے ہیں ڈیرہ غازی خان میں سیوریج کا نظام بڑی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے اس پر توجہ دی جائے تاکہ شہر کو خوبصورت بنایا جائے دیگر شہروںسے آنے والے آج بھی ڈیرہ غازی خان شہر کو پسماندہ علاقہ سمجھتے ہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You