انٹرنیشنل

اسکارف کے خلاف کارروائی پر مصنفہ کا ایوارڈ لینے سے انکار۔

اسکارف کے خلاف کارروائی پر مصنفہ کا ایوارڈ لینے سے انکار۔

انہوں نے یہ قدم نیو یارک میوزیم کی طرف سے تین ملازمین کے خلاف کارروائی کے بعد اٹھایا۔

نیو یارک(نمائندہ انیلا جعفری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پلٹزر پرائز کی حامل مصنفہ جھمپا لاہری نے نیو یارک میوزیم کی طرف سے نوگوچی ایوارڈ لینے سے انکار کردیا ہے۔ اُنہوں نے یہ قدم نیو یارک میوزیم کی طرف سے تین ملازمین کے خلاف کارروائی کے بعد اٹھایا۔نیو یارک میوزیم نے اپنی تین ملازمین کو کیفیہ پہننے پر سرزنش کی تھی۔ یاد رہے کہ کیفیہ وہ اسکارف ہے جو جس سے فلسطینیوں کے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار ہوتا ہے.میوزیم نے ایک بیان میں بتایا کہ جھمپا لاہری نے ایسومو نوگوچی ایوارڈ لینے سے اس لیے انکار کردیا ہے کہ میوزیم نے اپنا ڈریس کوڈ اپ ڈیٹ کردیا ہے۔میوزیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم مصنفہ کے خیالات اور جذبات کی قدر کرتے ہیں اور اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ہمارا ڈریس کوڈ ہر ایک کی فکر کی ہم آہنگ ہو یہ لازم نہیں۔ جھمپا لاہری کو ’’انٹرپریٹر آف میلیڈیز‘‘ پر 2000 میں پلٹزر پرائز دیا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You