انٹرنیشنل

دو ریاستی حل پر اسرائیلی وزیراعظم کے موقف سے متفق نہیں۔جوبائیڈن

دو ریاستی حل پر اسرائیلی وزیراعظم کے موقف سے متفق نہیں۔جوبائیڈن

حزب اللہ اور غزہ سے جنگ بندی ہو جائے پھر توجہ مغربی کنارے کی طرف ہو سکتی ہے۔امریکی صدر کی میڈیا سے گفتگو

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل پر اسرائیلی وزیراعظم کے موقف سے متفق نہیں ہوں۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ مشرق وسطی میں وسیع جنگ ممکن ہے لیکن ایک موقع بھی ہے، ایک تصفیہ کرنے کے لیے ہم ابھی کھیل میں موجود ہیں۔صدر بائیڈن نے کہا کہ دو ریاستی حل پر اسرائیلی وزیراعظم کے موقف سے متفق نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کی ضرورت ہے اور یہ ہونے کی ضرورت بھی ہے، حزب اللہ اور غزہ سے جنگ بندی ہوجائے پھر توجہ مغربی کنارے کی طرف ہو سکتی ہے۔جو بائیڈن نے کہا کہ ایک تصفیہ کرنے کے لیے ہم ابھی کھیل میں موجود ہیں، ایک ایسا تصفیہ جو پورے خطے کو بنیادی طور پر بدل سکتا ہے، یہ ممکن ہے اور اس کے لیے اپنی تمام توانائیاں استعمال کر رہا ہوں، ہمیں تبدیلی دیکھنے کی خواہش ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You