پنجاب

چیئرمین مستقبل پاکستان کی لبنان میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت 492 سویلین

چیئرمین مستقبل پاکستان کی لبنان میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت 492 سویلین کی شہادت اور 17 سو سے زائد کو زخمی کرنا اسرائیل کی کھلی دہشت گردی ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

غزہ کے بعد لبنان پر حملہ،اسلامی ممالک سربراہان زبانی کلامی مذمتوں کی بجائے اسرائیل کیخلاف دو ٹوک موقف اپنائیں:گفتگو
امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ مسلمانوں کی تباہی کا باعث،امت مسلمہ کو آپس کے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا:چیئرمین
( )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ند یم ممتاز قریشی نے اسرائیل کی غزہ کے بعد لبنان پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 492 سویلین کی شہادت اور 17 سو سے زائد کے زخمی ہونے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا بڑھتا ہوا جنگی جنون عالمی امن کے لئے خطرے کا باعث بنتا جارہا ہے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی قوتوں کو چاہیے کہ وہ اس کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے اپنا دباؤ بڑھائیں اگر اسے نہ روکا گیا تو عالمی جنگ چھڑنے کا خدشہ ہے آخر مسلمان کب تک صہیونیوں کے ظلم و ستم کا نشانہ بنتے رہیں گے،امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ مسلمانوں کی تباہی کا باعث بن رہا ہے مسلم ممالک سربراہان کو چاہیے کہ وہ ذاتی مفادات اور اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے متحد ہوکر آگے بڑھیں اگر اسی طرح خاموشی اختیار کی گئی تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہ پائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اب زبانی کلامی مذمتوں اور بیان بازی کی بجائے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا وقت آن پہنچا ہے،پاکستان کی موجودہ حکومت بھی اس حوالے سے اپنا مخلصانہ کردار ادا کرے تاکہ اسرائیل پر واضع ہو سکے کہ فلسطین و لبنان کے مسلمان تنہا نہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ انسانی آبادی اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنانا عالمی جنگوں کی سنگین خلاف ورزی ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
24-09-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You