انٹرنیشنل

امریکا کی 6 ریاستوں میں الیکشن افسران کو مشتبہ پیکٹ موصول

امریکا کی 6 ریاستوں میں الیکشن افسران کو مشتبہ پیکٹ موصول ہوئے ہیں، ایف بی آئی اور پوسٹل انسپیکشن سروس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق الیکشن افسران کو موصول مشتبہ پیکٹس کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مشتبہ مواد کیا تھا۔

جن ریاستوں میں الیکشن افسران کو مشتبہ پیکٹ بھیجے گئے ہیں ان میں نبراسکا، آئیوا، کنساس، ٹینیسی، وائومنگ اور اوکلاہاما شامل ہیں جبکہ خط بھیجنے والوں نے خود کو امریکی باغیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے والی فوج قرار دیا ہے۔

امریکا میں یہ مشتبہ مواد ایسے وقت الیکشن افسروں کو بھیجا گیا ہے جب امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی اور کانگریس کے انتخابات ہو رہے ہیں، خطوط بھیجنے والوں کا تاحال پتہ نہیں چلایا جاسکا تاہم نبراسکا کے حکام کا کہنا ہے کہ خطوط میں موجود مواد نقصان دہ نہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You