
آئینی ترمیم کی حمایت، اختر مینگل نے 2 ووٹوں کے بدلے 2 ہزار لاپتا افراد کی بازیابی کی شرط رکھ دی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر بات چیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آئینی ترمیم کے معاملے پر سینیٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے 2 ووٹ اہمیت اختیارکرگئے۔ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سردار اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا ہے اور صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل نے سینیٹ کے 2 ووٹوں کے بدلے 2 ہزار لاپتا افراد کی فوری بازیابی کامطالبہ کردیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر بات چیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔



