اہم خبریںجہلم

جہلم(ریاض گوندل)مشہور کاروباری سیاسی شخصیت میاں نعیم بشیر نے نعیم چشتی کی حمایت کا اعلان

جہلم(ریاض گوندل)مشہور کاروباری سیاسی شخصیت میاں نعیم بشیر نے نعیم چشتی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے

نعیم چشتی جہلم چیمبر کے الیکشن میں سٹی یونٹی گروپ کے نامزد امیدوار ہیں جن کی جیت کےلیے ان کے سپورٹرز بھرپور جدوجہد کر رہیے ہیں

تفصیلات کے مطابق 18 ستمبر کو جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن ہیں سٹی یونٹی گروپ نے نعیم چشتی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے اور ان کی جیت کےلیے دن رات کمپین ہو رہی ہے گزشتہ روز مشہور کاروباری سیاسی سماجی شخصیت میاں نعیم بشیر نے نعیم چشتی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے میاں نعیم بشیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعیم چشتی تمام امیدواروں سے زیادہ ووٹس حاصل کرکے ریکارڈ قائم کریں گے سٹی یونٹی گروپ جس طرح متحد ہوکر کمپین کر رہا ہے اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ آئندہ الیکشن میں اس گروپ کی طرف سے زیادہ امیدوار سامنے آئیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب سٹی یونٹی گروپ جہلم چیمبر آف کامرس کی صدارت پر برجمان ہوگا آخر میں سب نے میاں نعیم بشیر کا حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You