سائنس اور ٹیکنالوجی

پی ٹی اے کی ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی تصدیق

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایکس (ٹوئٹر) کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی تصدیق کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل نے ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لیا جا چکا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر لیٹر واپس لے لیا گیا تو ایکس بحال ہوگیا؟ درخواست گزارکے وکیل نے بتایا کہ ٹوئٹر تک رسائی تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایکس کی بندش کا اب کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہے، اس کا مطلب یہی ہے کہ ایکس بحال ہوگیا ہے، پی ٹی اے نے ہر درخواست کے لئے الگ وکیل رکھا ہے یہ تو غلط ہے ایک وکیل کو آگاہی دی گئی دوسرے کو نہیں۔

عدالت نے ایکس کی بندش سے متعلق دیگر درخواستوں کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You