انٹرنیشنلاہم خبریں

سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک، متعدد لاپتا۔

یاد رہے کہ لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سینیگال(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک اورکشتی پر سوار متعدد افراد لاپتا ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی سینیگال کے دارالحکومت سے 80 کلومیٹر دور ایمبور شہر سے 100 سے زائد مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی تاہم صرف 4 کلومیٹر آگے جاکر ڈوب گئی۔رپورٹ کے مطابق مچھلی کے شکار کیلئے استعمال ہونے والی کشتی تارکین وطن کو اسپین کے کینری جزیرے کی طرف روانہ ہوئی تھی، کشتی پر سوار مسافروں میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جو بہتر مستقبل کی تلاش میں غیرقانونی طریقے سے اسپین میں داخل ہونے کے خواہشمند تھے۔حکام کے مطابق کشتی پر سوار 100 افراد میں سے 26 ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے، لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You