6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین

6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین
افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت آج اقوام عالم میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند ہے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمیں ہماری افواج کی دفاع و حرمت وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے اندرونی خطرات یا بیرونی مذموم عزائم کی کوشش ہو افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز نے سیسہ پلائی دیوار بن وطن عزیز کی دفاع کی۔ ان قربانیوں کی بدولت آج اقوام عالم میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند ہے۔ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنی جاری بیان میں کہا کہ آئیں عہد کریں کہ فتتہ الخوارج سمیت تمام بیرونی اور اندرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے افواج پاکستان کا ساتھ دیں تا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک بن سکے اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے۔



