اہم خبریںجہلم

دینہ کے نمبردار نے تحصیلدار دینہ کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ

دینہ کے نمبردار نے تحصیلدار دینہ کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو درخواستیں دے دیں
(ثاقب محمود)وراثت کا انتقال درج نہ کرنے بیوہ اور نمبردار کے ساتھ بدتمیزی اور بداخلاقی کرنے پر

نمبردار دینہ اور گردآور ریٹائر نے تحصیلدار دینہ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو درخواستیں دے دیں ۔نمبردار میاں اشفاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیلدار دینہ نے نہ صرف وراثت کا انتقال درج کرنے سے انکار کیا بلکہ بیوہ خاتون اور میرے ساتھ بہت بدتمیزی بھی کی اور بداخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرا نمبرداری کارڈ میرے منہ پر مارا اور مجھے دفتر سے باہر نکل جانے کا کہا اور باپردہ بیوہ خاتون کو نقاب اتارنے کا بھی کہا نمبردار میاں اشفاق کا مزید کہنا تھا کہ ایسے بد اخلاق شخص کا تحصیلدار دینہ کی سیٹ پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا تحصیلدار دینہ کو فوری طور پر اس سیٹ سے ہٹایا جائے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You