سائنس اور ٹیکنالوجی

5سال میں آئی ٹی برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالر، ماہرین تجاویز دیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پانچ سال میں آئی ٹی برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالرہے، آئی ٹی ماہرین تجاویز دیں۔

اسلام آباد میں اے گوگل فار پاکستان آگے بڑھو کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوگل کی کارکردگی عالمی سطح اور پاکستان میں لائق تحسین ہے ،نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعلیم و تربیت کیلئے وسائل فراہم کرنا ہوں گے ، صبر و استقامت سے ہی کامیابی ملتی ہے ، ناکامیوں کے بعد کامیابی حاصل کرنا ہی اصل زندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سیکرٹری آئی ٹی کی تعیناتی شفاف طریقے سے ہوئی، گوگل کی خدمات بڑھانے کیلئے وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا، ڈیجیٹائزیشن سے کرپشن کا خاتمہ ، محصولات میں اضافہ ممکن ہو سکے گا، وسائل کا موثر استعمال یقینی بنایا ہوگا۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے تجاویز دی جائیں ،آئندہ پانچ سال میں آئی ٹی برآمدات سے 25 ارب ڈالرکا ہدف حاصل کرنا ہے، آئی ٹی ماہرین ہدف کےحصول کےلیےاپنی تجاویزدیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You