اہم خبریںجہلم

موٹر سائیکل سنیچکنگ کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کرلیا 5 موٹر سائیکل۔3لاکھ نقدی،2

گجرات پولیس تھانہ لاری اڈہ نے روڈ رابری اور موٹر سائیکل سنیچکنگ کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کرلیا 5 موٹر سائیکل۔3لاکھ نقدی،2 موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور برآمد

ڈی پی او گجرات مستنصر عطا ء باجوہ نے سٹی سرکل میں سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کی روک تھام اور وارداتوں میں ملوث گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل عامر عباس شیرازی کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ عبدالحئی،ASIطارق محمود اور دیگر پولیس ملازمین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی رکھی تھی جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سٹی سرکل اور گردو نواح کے علاقوں میں روڈ رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو ٹریس کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں مال مسروقہ برا ٓمد کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ عبدالرحمان عرف مانی سکنہ چنن گکھڑ2۔حسن علی سکنہ محلہ مسلم آباد گجرات شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے ضلع کے مختلف علاقوں میں روڈ رابری اور موٹر سائیکل چوری کی 19وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے5عددقیمتی موٹر سائیکل۔3لاکھ روپے نقدی،2عدد موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور برآمدہوا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You