پنجاب

مودی سرکار کان کھول کر سن لے کشمیر کا معاملہ ختم نہیں جلد حل ہونے والا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

مودی سرکار کان کھول کر سن لے کشمیر کا معاملہ ختم نہیں جلد حل ہونے والا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

موجودہ حکومت بھارتی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی کا واضع جواب دیتے ہوئے دو ٹوک موقف اختیار کرے:چیئرمین
پاکستانی حکمرانوں کی روایتی عدم توجہی کے باعث ہندوستان کے حوصلے بلند اور کشمیر پر قبضہ جمائے ہوئے ہے:گفتگو

مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے باوجود کشمیریوں کی آواز بند نہیں مزید قوت کے ساتھ ابھر رہی ہے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شکر کے پاکستان مخالف ہرزہ سرائی پر رد عمل

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مودی سرکار کان کھول کر سن لے کشمیر کا معاملہ ختم نہیں بلکہ جلد حل ہونے والا ہے،موجودہ حکومت بھارتی وزیر خارجہ کی بڑھکوں کا واضع جواب دیتے ہوئے کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کو عالمی سطح پر اجاگر کرے،بھارتی فوج کی ناکامی اس سے بڑھ اور کیا ہوگی کہ گزشتہ 77 سالوں سے جاری تمام تر ظلم و زیادتی کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے آج بھی بلند ہیں،مقبوضہ کمشیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے ہندوستان مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں جاسکا بلکہ ان کی جدوجہد آزادی مزید قوت کے ساتھ ابھر رہی ہے،اسلامی ممالک سربراہان کو چاہیے کہ وہ ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباو بڑھائیں تاکہ اس پر واضع ہوسکے کہ کشمیری تنہا نہیں۔ان خیالات کا اظہار بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان مخالف ہرزہ سرائی پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے دنیا کی کوئی بھی طاقت ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتی۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کی روایتی عدم توجہی اور سستی کے باعث بھارت کشمیر کا معاملہ ختم کرنے کے بیانات دے رہا ہے اگر یہاں سے دو ٹوک موقف اختیار کیا جارہا ہوتا تو آج اس کی اس قدر ہمت و جرات نہ ہوتی بلکہ کشمیری بھی آزاد ملک کی اازاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوتے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
31-08-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You