پنجاب

ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 289 عامر محمود قریشی اور سید راشد حسین

ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 289 عامر محمود قریشی اور سید راشد حسین بخاری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ جنوبی پنجاب میں نکاسی أب کی ابتر صورتحال حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے:سید راشد حسین بخاری

ڈی جی خان ڈویثرن کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال،پانی کو محفوظ بنانے کا انتظام ہوتا تو نقصان نہ ہوتا:گفتگو
بارش کے پانی سے تیار فصلوں کو بے پناہ نقصان پہنچا،حکومت کاشتکاروں کے نقصان کے ازالے کو یقینی بناٸے:ناٸب صدر
حکومتی ناقص حکمت عملیوں اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم کو بے پناہ مساٸل و پریشانیوں کا سامنا ہے

ناٸب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں نکاسی أب کی ابتر صورتحال حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ہر سال مون سون کی بارشوں سے خطہ بھر کے عوام کو نہ صرف سیلابی صورتحال کا سامنا ہوتا بلکہ بے پناہ جانی و مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑتا ہے مگر اس حوالے سے أج تک اقدامات نہیں اٹھاٸے گٸے،ڈیرہ غازی اور راجن پور اضلاع کے مختلف علاقوں میں سیلابی پانی نے تباہی مچاٸی ہوٸی ہے اگر حکومت ان علاقوں میں چھوٹے چھوٹے ڈیم بنا کر بارش کے پانی کو محفوظ بنا لے تو اس سے جہاں پانی کی بڑھتی ہوٸی کمی پر قابو پایا جاسکتا ہے وہاں عوام کو بے گھر بھی نہیں ہونا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب میں نکاسی أپ کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوٸے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے کسانوں کی تیار فصلیں بھی تباہ ہوٸی ہیں حکومت کاشتکاروں کے نقصانات کا تخمینہ لگاتے ہوٸے ان کی مالی امداد بھی کرے تاکہ نقصانات کی وجہ سے جو انہیں پریشانی کا سامنا ہے وہ کسی حد تک کم ہوسکے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ حکومتی ناقص حکمت عملیوں اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم کو بے پناہ مساٸل و پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس میں بہتری کیلٸے حکمران طبقہ کو خلوص نیت سے أگے بڑھنا ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You