انٹرنیشنل

فتنہ الخوارج پاکستان اور دنیا کیلئے خطرہ ہے: منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج پاکستان اور دنیا کیلئے خطرہ ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران منیر اکرم کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج اور القاعدہ کی ایک دوسرے سے وابستگی ہے، عالمی برداری فتنہ الخوارج اور داعش کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ دہشتگردی پر قابو پائے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، دہشتگرد افغانستان پر بھی قبضہ کر سکتے ہیں، ان دہشت گرد تنظیموں کیخلاف سیاسی سطح پر اجتماعی طور پر کارروائی کی جائے۔

منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کا مسئلہ حل ہونے تک افغانستان کے بیرونی دنیا کے ساتھ تعلقات بھی نارمل نہیں ہوں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You